2 اگست 2013 - 19:30
نوازشریف - شاہ عبداللہ ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے اپنے دورۂ ریاض میں سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ابنا: فریقین کے درمیان ملاقات میں مسلم امہ کو درپیش چیلنجوں کے حل پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان کے وزیراعظم نے سعودی ولی عہدشہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور حسین نوازبھی شریک تھے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔اس موقع پر سعودی ولی عہد نے نوازشریف کو تیسری بار وزیراعظم بننے پر مبارک باد دی۔